مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بحرینی عوام پر آل خلیفہ کے بہیمانہ اور سفاکانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ در حقیقت برطانوی اور سعودی عرب کے احکامات کے مجری ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے شہید سید بدرالدین (ذوالفقار ) کے چہلم کی مناسبت سےمنقعد مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بدرالدین کی شہادت سے ہم ایک مفکر اور مدبر انسان سے محروم ہوگئے ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید بدرالدین (ذوالفقار) ایک بہادر، شجاع اور نڈر کمانڈر تھے انھوں نے کہا کہ 2006 کی جنگ کے بعد لبنانی قیدیوں کو آزاد کرانے میں شہد بدرالدین کا اہم کردار تھا اور وہ لبنانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ تھے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم شامی اور عراقی عوام کی حمایت جاری رکھیں گے اور اس کے ساتھ لبنان کے مفادات کا بھی تحفظ کریں گے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل اور داعش دہشت گردوں کا واحد محاذ ہے دونوں عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں داعش کے اعلی کمانڈر امریکی ، اسرائیلی اور سعودی ایجنٹ ہیں جو مغربی ممالک کے مفادات کے لئے اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہےہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اگر ایران، حزب اللہ لبنان اور عراقی رضاکار دستے بر وقت کارروائی نہ کرتے تو بغداد آج داعش اور اسرائیل کے کنٹرول میں ہوتا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ صدر بشار اسد کی حمایت ہمارا اسلامی، اخلاقی اور ایمانی فریضہ ہے اور ہم اس وقت تک شام میں موجود رہیں گے جب تک شامی حکومت اور شامی عوام چاہییں گے۔ انھوں نے کہا کہ سن 2006 کی جنگ میں ہم نے بشار اسد اور ایران کی حمایت سے اسرائیل کو شکست دی اور آج ہمارا فریضہ ہے کہ ہم داعش دہشت گردوں کی شکل میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے بشار اسد کا تعاون کریں۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام کے حقوق کو پامال کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب اور برطانیہ کے احکامات پر عمل کررہی ہے ۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امریکی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے جس میں اسے تاریخي شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ